بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے صوبیدار سمیت 3 پاکستانی شہید

08:43 AM, 30 Sep, 2017

مظفر آباد: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ایک بار پھر رخ چکری راولا کوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ صوبیدار اور خاتون سمیت 3 شہری شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہید ہو گیا جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے جانی نقصانات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں