لاہور : نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ضروری نہیںکہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔میرا دعویٰ ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے اور پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسکی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ۔