راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں ایک کارروائی کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں ایک میجر اور دو جوان بھی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی خوارج کی موجودگی کی معلومات کی بنیاد پر انٹیلی جنس کے تحت کی گئی تھی۔
اس آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے، اور خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل اور دو جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
شہید ہونے والوں میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس بھی شامل ہیں۔