سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے کے بعد لندن میں برطانوی سفارتخانہ سرگرم ہوگیا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی رپورٹ برطانوی پولیس کے حوالے کر دی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے نے واقعے کی اطلاع اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی دی ہے،ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، ہائی کمشنر نے صحافیوں کے سامنے اس معاملے کو اٹھانے کی تصدیق کی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جائے گی۔ قاضی فائز عیسیٰ پر حملے میں پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی نقصان ہوا ہے۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ملکی سطح پر اٹھایا جائے گا۔