کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ملیبرن پہنچ گیا۔ کراچی سے دبئی کے راستے ملیبرن پہنچنے والے کھلاڑیوں میں وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، کامران غلام اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔
ملیبرن پہنچنے والے دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، حسیب اللہ اور عرفات مہناس بھی شامل ہیں، جبکہ ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اور منیجمنٹ کے دیگر 5 ارکان بھی ملیبرن پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا پہلا گروپ پہلے ہی ملیبرن پہنچ چکا ہے۔ پہلے گروپ میں سابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو کھیلے گی۔