بانی پی ٹی آئی  نے جوڈیشل کمیشن کے لئے ناموں کی منظوری دے دی

09:25 PM, 30 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے جوڈیشل کمیشن کے لئے دو ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کو کمیشن میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کل دونوں نام سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی۔ 13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔

یہ اقدام وزیراعظم کی جانب سے 26ویں ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لئے نام طلب کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں