ریاض: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ قطر کا سفر شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے ضمن میں کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔
اس دورے کے دوران، وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان، اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔