اسلام آباد: پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کا مسئلہ اب حل ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، 10 نئی پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ چکی ہیں اور یہ اگلے ہفتے سے کام شروع کر دیں گی۔
پاسپورٹ آفس میں ان مشینوں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی مشینیں فعال ہونے کے بعد پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنا ہو جائے گی، جبکہ موجودہ وقت میں روزانہ 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جا رہی ہے۔