سپین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، 62 افراد ہلاک

سپین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، 62 افراد ہلاک

میڈرڈ: سپین میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 62 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مشرقی سپین کے شہر ویلنشیا اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے سڑکوں کو تالابوں میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی حادثات کے باعث اب تک 50 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، جبکہ متعدد لوگ اپنے گھروں اور دیگر مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔

مقامی حکام نے اس صورت حال کے پیش نظر ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں