واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ،  ایڈوائزری جاری

06:15 PM, 30 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیکنگ کے ذریعے صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے اس صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں صارفین کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جن میں مضبوط پاس ورڈ کا استعمال اور نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز شامل ہیں۔

صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بایو میٹرک کے ذریعے محفوظ رکھنے اور عوامی مقامات پر وائی فائی کے استعمال سے احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ 

ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین کلاؤڈ بیک اپ کو غیرفعال کریں اور واٹس ایپ کے بلٹ ان سیکیورٹی فیچرز کا بھرپور استعمال کریں۔ اس کے علاوہ، اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر کے انسٹال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں تاکہ سرکاری ملازمین اور دیگر افراد اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری رپورٹنگ کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

مزیدخبریں