کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنی پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ٹیلی وژن نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طالبان نے فلم بندی پر مبنی نشریات پر پابندی لگاتے ہوئے صرف صوتی نشریات کی اجازت دی ہے۔ نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے کابل کے قومی ٹی وی اسٹیشن کی اعلیٰ انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ نئے قانون کے نفاذ کے لیے ایک مرحلہ وار حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں ٹی وی سٹیشنوں کو بتدریج بند کر کے انہیں ریڈیو اسٹیشنوں میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، طالبان حکومت نے حال ہی میں شمال مشرقی صوبہ تخار میں ٹیلی ویژن کے آپریشنز اور عوامی مقامات پر لوگوں کی فلم بندی اور تصویر کشی پر پابندی بھی عائد کی ہے، جو کہ بتدریج کابل اور دیگر علاقوں میں نافذ کی جائے گی۔