لاہور میں فضائی آلودگی: وبائی امراض میں اضافہ

03:46 PM, 30 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں شہر لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ جوہر ٹاؤن کا اے کیو آئی 410، مرتبت علی روڈ کا 276، اور ڈی ایچ اے کا 260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث وبائی امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں میں گلے کی تکلیف، سانس لینے میں دشواری، اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کریں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے تاکہ فضائی آلودگی کا اثر کم سے کم ہو سکے۔

مزیدخبریں