سموگ سیاسی نہیں، انسانی مسئلہ ہے، بھارت سے بات چیت ضروری: مریم نواز 

سموگ سیاسی نہیں، انسانی مسئلہ ہے، بھارت سے بات چیت ضروری: مریم نواز 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ کے مسئلے کو ایک انسانی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے حل کے لیے بھارت سے بات چیت کی ضرورت ہے۔ 

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے پر غور کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سموگ کے مسئلے کا مؤثر حل نکالنے کے لیے دونوں پنجاب کی حکومتوں کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہواؤں کو سرحد کا پتہ نہیں ہوتا، اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بغیر سموگ سے لڑنا ناممکن ہے۔

مریم نواز نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں۔ دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے 20 دسمبر کو "مینارٹی کارڈ" متعارف کرانے کا اعلان کیا، جس کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے، اور ان کے منصوبوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہوگی۔ انہوں نے اقلیتی برادری کے لیے فنڈز میں اضافہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

مصنف کے بارے میں