پی ٹی آئی کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 ان کے استعفے کی وجہ جنیوا میں ایک بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیج دیا ہے۔

 ڈاکٹر ثانیہ نشتر 2021 میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں اور پی ٹی آئی کے دور میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں