سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع سے تین افراد گرفتار کر لیے۔ کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع سے تین افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار احمد خواجہ کو ہندواڑہ بائی پاس کے قریب ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا،منظور احمدبٹ کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتارکیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام ایسی کارروائیاں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت کرتے ہیں۔حق خود ارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی گرفتاریاں ایک معمول ہے۔