بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

11:18 AM, 30 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر:مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہےکہ بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ  گزشتہ 10سال کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مصائب  کا سامنا کیا،5اگست2019کے فیصلے  عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے ۔


ان کامزید کہنا تھا کہ  بی جے پی نے انتخابات سے عین قبل مذہب کے نام پر گندی سیاست شروع کی۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی ، اقتصادی بدحالی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے لوگ پریشان حال ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ  نے مزید کہاکہ   بی جے پی نے کشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیلنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ۔

مزیدخبریں