ایچ ایم ڈی نے بٹنوں والا 4Gموبائل متعارف کروا دیا

11:17 AM, 30 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک  : ملٹی نیشنل کمپنی ایچ ایم ڈی نے نوکیا کے مقبول فون 110 کو جدید فیچرز کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا ہے۔ اس نئے ماڈل میں فور جی سپورٹ، طاقتور بیٹری، اور 8 گھنٹے تک مسلسل بات چیت کی صلاحیت شامل ہے۔

نوکیا 110 میں بلیوٹوتھ اور اپ گریڈڈ ریئر کیمرا بھی موجود ہے، جبکہ اس کی سکرین ٹیکنالوجی اور بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس فون کو واٹر اور ڈسٹ ریزسٹ بھی بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے ابھی قیمت کا اعلان نہیں کیا، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تقریباً 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ صارفین اس کے پاکستان میں دستیاب ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں