معروف ایتھلیٹ محمد یونس، 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف ایتھلیٹ محمد یونس، 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی : ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 27 بین الاقوامی گولڈ میڈلز جیتنے والے معروف ایتھلیٹ، اعزازی کیپٹن محمد یونس، 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

محمد یونس 800 اور 1500 میٹر کی دوڑ کے ممتاز ایتھلیٹس میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1974 میں ایران میں ہونے والے ایشین گیمز میں 1500 میٹر دوڑ کا گولڈ میڈل جیتا، اور 1970 اور 1978 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈلز حاصل کیے۔

1973 میں ہونے والی ایشین ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ میں بھی انہوں نے پاکستان کے لیے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔ 70 کی دہائی میں محمد یونس کے بنائے گئے کئی قومی ریکارڈ آج بھی قائم ہیں، جیسے 1970 میں 1500 میٹر دوڑ کا ریکارڈ، جو کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے نہیں توڑا، اور 3000 اور 5000 میٹر دوڑ کے ریکارڈز بھی برقرار ہیں۔

ان کا ایتھلیٹکس کیریئر 1979 میں ایک حادثے کے بعد اچانک ختم ہوگیا۔ 1991 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں