پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت

 پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت

اسلام آباد :  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، اور انروا کو کام سے روکنے کا مطلب فلسطینی عوام کو انسانی امداد سے محروم کرنا ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری، خاص طور پر سلامتی کونسل، پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کا محاسبہ کرے اور یہ یقینی بنائے کہ یو این آر ڈبلیو اے اپنے کام جاری رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنا چاہیے، اور پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصنف کے بارے میں