غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ، رہائشی عمارت پر حملے میں 93 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ، رہائشی عمارت پر حملے میں 93 فلسطینی شہید

غزہ :  اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ شہر میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، یہ حملہ رہائشی عمارتوں پر کیا گیا اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 بچے بھی شامل ہیں۔ کئی افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے، جن میں مقامی لوگ اور جبالیہ کیمپ سے بے گھر ہونے والے افراد بھی شامل تھے۔جبکہ دوسری جانب  لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں وادی بیقہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں