سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر امریکا کا بھارتی ایجنٹ کی حوالگی سے متعلق موقف سامنے آگیا

سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر امریکا کا بھارتی ایجنٹ کی حوالگی سے متعلق موقف سامنے آگیا

واشنگٹن :  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سکھ رہنما پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں حقیقی احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس بارے میں امریکی حکومت نے بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور مودی حکومت سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں حقیقی احتساب کا اہتمام کرے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے ملوث ایجنٹ کی امریکا حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس پر میتھیو ملر نے وضاحت کی کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے اور اس کے بارے میں معلومات کے لیے محکمہ انصاف سے رجوع کرنا بہتر ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بھارتی حکام نے امریکی حکومت کو تحقیقات کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور اس بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 ایک صحافی نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارتی ایجنٹس کی بے دخلی کے حوالے سے پوچھا، تو ملر نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں