نیویارک : یونیسیف نے فلسطین میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ قرار دیا ہے۔
یونیسیف کے ترجمان نے کہا کہ انروا کے بغیر غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کیا ہے، جس کے تحت اس کے عملے کے خلاف کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ، حالیہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں 93 فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔