ابوظہبی انوائرنمنٹ ایجنسی کے چیئرمین کی وزیر توانائی سندھ سے ملاقات

12:19 AM, 30 Oct, 2024

دبئی :ابوظہبی انوائرنمنٹ ایجنسی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید اور وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں جدت لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سندھ کی نئی توانائی پالیسی پر بات چیت کی۔

شیخ حمدان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کا عہد کیا، اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار بھی کیا۔

یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے اس موقع پر کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور کئی منصوبے پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔

مزیدخبریں