جیا لےآج بھی بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی: آصف زرداری 

11:21 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

نوابشاہ:سابق صدرآصف علی زرداری  کاکہنا ہے کہ جیالےآج بھی بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں۔آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں کارکنوں سے  گفتگو کرتےہوئے کہاکہ جیا لےآج بھی بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے،ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظرئیے سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں، غلام قادر چانڈیو اور ستار کیریواورعاشق زرداری کے علاوہ دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں