انضمام، ذکا کی ملاقات بیچ میں ہی رہ گئی:طلبی پر وضاحت تو نہ آئی الٹا استعفی آگیا

07:52 PM, 30 Oct, 2023

لاہور:سابق کرکٹ انضمام الحق  اور مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی ملاقات بیچ میں رہ گئی، طلبی پر وضاحت تو آئی الٹا استعفی آگیا۔ 
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ملاقات کیلئے آج قذافی سٹیڈیم بلایا تھا، ملاقات میں ذکا اشرف چیف سلیکٹر انضمام الحق سے میڈیا رپورٹس پر وضاحت چاہتے تھے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ملاقات اور وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔

چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کےحوالے سے میڈیا کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے۔ تاہم انضمام الحق نے 
 چیئرمین سے ملاقات اور وضاحت دینے کے بجائے پریس کانفرنس کرکے  استعفیٰ دے دیا۔

اس معاملے  کی تحقیقات کے لیے  5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پی سی بی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ 

مزیدخبریں