بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرکے ذکاء اشرف نے انتہائی گھٹیا حرکت کی: شاہد آفریدی

07:49 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرکے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور شعیب جٹ نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کسی کے نجی پیغامات کیسے ٹی وی پر دکھا سکتے ہیں۔ وسیم بادامی نے بتایا کہ اس نے ذکاء اشرف کے کہنے پر یہ پیغامات دکھائے۔ 

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ شعیب جٹ اور ذکاء اشرف نے راشد لطیف کے بیان کو کاؤنٹر کے لیے یہ کھیل کھیلا ہے اور یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ 

مزیدخبریں