گیس کی قیمتیں برقرار،اضافے کا فیصلہ  روک دیاگیا

07:37 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  گیس کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اضافہ روک دیاگیا۔نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اس میں گیس کی قیمتوں  میں اضافے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیاگیا۔ 

ذرائع  کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا اور کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

ای سی سی گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دوبارہ کرے گی ۔ای سی سی پہلے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔

مزیدخبریں