لاہور:سابق آل رائونڈرعبدالرزاق کاکہنا ہےکہ انضمام الحق کو الزام ثابت ہونے کے بعد استعفی دینا چاہیے تھا ،الزام کا لگنا اور ثابت ہونا الگ بات ہے، ہوسکتا ہے یہ مسئلہ ہی نہ ہو۔
عبدالرزاق نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ انضمام الحق کو الزام ثابت ہونے کے بعد استعفی دینا چاہیے تھا ،الزام کا لگنا اور ثابت ہونا الگ بات ہے، ہوسکتا ہے یہ مسئلہ ہی نہ ہو۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس طرح ٹیم پرفارم کررہی ہے بورڈ کو کچھ نہ کچھ ذمہ داری تو لینا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ بغیر ثبوت کے باتیں کرتے ہیں، الزام کا ثبوت بھی دینا چاہیے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی پوسٹ پاور فل ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا انضمام الحق ملنا چاہتے ہوں اور ذکا اشرف ملیں نہیں۔