مجھ پر سوالات اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا، پی سی بی انکوائری کرے میں حاضر ہوں: انضمام

06:37 PM, 30 Oct, 2023

لاہور: انضمام الحق کاکہنا ہےکہ مجھ پر سوالات اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا، پی سی بی انکوائری کرے میں حاضر ہوں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ مجھ پر سوالات اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا، پی سی بی انکوائری کرے میں حاضر ہوں۔

لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دے۔ مجھ پر سوالات اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا۔ پی سی بی انکوائری کرے میں حاضر ہوں۔

بورڈ کو کہا آپ کو کوئی شک ہے تو تحقیق کرلیں۔  میں ٹیم کے لڑکو ں کوسلیکٹ کرتا ہوں۔ 

پلیئرز ایجنٹ کی وجہ سے مجھ پر سوالات اٹھے۔ کمپنی کا جوبھی معاملہ ہے اس کی انکوائری ہونی چاہئے۔میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی سی بی انکوائری کرے اس کے بعد ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔ 

مجھے فون آیا بتایا گیا کہ پانچ لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔بہتر ہے کہ الگ ہوکر پی سی بی کو آزادانہ انکوائری کا موقع دیاجائے۔

 تمام چیزیں کلیئرہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا، مجھے لگا کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے تو مجھے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، ہمیں انکوائری کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں