الیکشن کی تاریخ دینا حکومت کا کام نہیں ، ملک میں اس وقت مستحکم جمہوریت نہیں: نگران وزیر اعظم 

06:04 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا نہیں ،الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔ہمارا کام الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے معاونت فراہم کرنا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن میرے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے تھے ۔آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ کوئی کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے غیر آئینی نہیں ہو جاتا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا۔ پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت چل رہی ہے ۔مستحکم جمہوریت نہیں ۔

مزیدخبریں