انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

05:53 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دےدیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ  کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 


بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں جہاں قومی ٹیم کی مایوس کُن کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ وہیں پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ لیول پر بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

کرکٹ شائقین کی طرف سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے جنہوں نے ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ چنا۔انضمام الحق نے افغانستان کے خلاف سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم منتخب کی تھی۔ 

مزیدخبریں