چیریٹی کا منفرد انداز ،سکول کے مستحق بچوں کونظر کی عینکیں دی جائیں گی 

چیریٹی کا منفرد انداز ،سکول کے مستحق بچوں کونظر کی عینکیں دی جائیں گی 

ملاکا:سکول کے  مستحق بچوں کو نظرکی عینکیں دی جائیں گی۔ ضرورت مند لوگوں کی امداد  مختلف لوگ مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ ملائشیا کے ملاکا سٹی میں  سکول کے بچوں میں نظرکی عینکیں  دی جائیں گی تاکہ اس طرح سے ان کی ضرورت پوری ہوسکے اور  ان  کی مدد بھی ہو۔

ملائیشیا میں آنکھوں کے حوالے سے  ہسپتال جو فلاحی کام بھی کرتی رہتی ہے، اس کے سی ای او نے  سکول کے بچوں کو نظرکی عینکیں دینے کااعلان کیاہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ڈیٹا اکٹھا کیاجائے گااور ضرورت مند بچوں کی ضرورت پوری کی جائے گی۔ نظرکی یہ عینکیں ایک تہوار پر ان کو بطور تحفہ دی جائیں گی تاکہ کسی کی بھی  دل آزاری نہ ہو۔

یہ تنظیم  دو ر دراز کے پسماندہ علاقوں میں  طب کے حوالے سےکام کرتی ہے۔تہواردیپاولی کے موقع پر ملک بھر سے دو ہزار مستحق طلباء کو مفت چشموں کے جوڑے ملیں گے۔

آئیکون کے سی ای او کاکہنا ہے کہ انہوں نے اس تہوار کے موسم کا انتخاب اپنے چیریٹی پروگرام کو شروع کرنے کے لیے کیا ہے تاکہ درجنوں طلبہ کو نظر کی کمزوری سے نمٹنے کے لیے پڑھنے اور لکھنے میں بہتری لانے کے لیے مفت چشمے فراہم کیے جائیں۔اس سال،ہم نے دیپاولی کا انتخاب کیا ہے تاکہ مستحق  طلباء کی مدد ہوسکے۔ یہ  چشمے آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد دیئے جائیں  گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ابتدائی طور پر تین ریاستوں، یعنی سیلنگور، نیگری سمبیلان اور یہاں ملک کے دیگر حصوں تک پھیلانے سے پہلے قومی نوعیت کے اور مقامی زبان کے سکولوں کا احاطہ کرے گا۔اس کا مقصد  ان بچوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات اور چشمے مفت فراہم کرنا ہے جن کے والدین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں