عام انتخابات کی تیاری، نواز شریف نےمسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

04:47 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  سابق وزیر اعظم اور قائدمسلم لیگ  ن  نوازشریف نے  پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس  کل جاتی امرا میں طلب کرلیا  ہے۔

نوازشریف 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ۔  صدر ن لیگ  شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ لیگی قیادت شریک ہو گی۔

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات،پارٹی قیادت کےخلاف کیسز اوردیگرسیاسی معاملات زیربحث آئیں گے۔

مزیدخبریں