لاہور : سابق وزیر اعظم اور قائدمسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کل جاتی امرا میں طلب کرلیا ہے۔
نوازشریف 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ لیگی قیادت شریک ہو گی۔
اجلاس میں آئندہ عام انتخابات،پارٹی قیادت کےخلاف کیسز اوردیگرسیاسی معاملات زیربحث آئیں گے۔