راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک لعنتی پروگرام تھا اس میں گندے اور لعنی لوگ ملوث تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم پر ہمیں فخر ہے۔
عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمارے شہر کا فخر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم پر ہمیں مان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی فوج کے ساتھ تھے ، آج بھی فوج کے ساتھ ہیں اور کل بھی فوج کے ساتھ رہیں گے۔ ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔