پنجاب کا آئندہ 4 ماہ کا بجٹ منظور، ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب مختص

12:22 PM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران پنجاب کابینہ نے 2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی  ہے۔ نگران پنجاب حکومت آئندہ 4 ماہ کےلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ کی منظوری دی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا ۔اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلا چار ماہ کا جولائی تا اکتوبر کا بجٹ منظور کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں