لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے شیخ رشید کی لال حویلی سیل کرنے کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے لال حویلی سیل کنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،  لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئرمین از سر نو سماعت کرے گا۔

 
 

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہم نسلی اور اصلی ہیں۔ سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلے نے مجھے ایک نیا شیخ رشید بنا دیا ہے۔ وہاں میرے سے کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ مٰں اگر جیل بھی چلا گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، واضح رہے کہ لال حویلی شیخ رشید احمد کی 36 سال سے سیاسی بیٹھک ہے۔

مصنف کے بارے میں