آزاد خالصتان ریفرینڈم، ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کیلئے سکھوں کی طویل قطاریں

10:08 AM, 30 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

وکٹوریہ:   کینیڈا  کے صوبے برٹش کولمبیا میں  آزاد  خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا  آغاز  ہوگیا۔  ووٹ ڈالنے کےلیے ہزاروں سکھ لائنوں میں موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش کولمبیا کے گرو نانک سنگھ سکھ گوردوارے میں سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر نگرانی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز  ہوا ہے۔ یہاں 10 ستمبر کو پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 35 ہزار ووٹ ڈالےگے تھے۔

ووٹنگ کا آغاز کینیڈین وقت کے مطابق ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔


گرونانک سکھ گوردوارہ برٹش کولمبیا کے سیکرٹری گرمیت سنگھ طور کا کہنا ہےکہ کینیڈین  حکومت  نے خبردار کیا ہےکہ بھارت  مجھے بھی قتل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس روز ہردیپ سنگھ نجرکا قتل ہوا ہم تمام دن اکھٹے تھے، فائرنگ کی آواز  بھی اپنے کانوں سے سنی تھی، ہردیپ سنگھ نجر کی فیملی کو انصاف دلانےکے لیےکوشاں ہوں۔

گرمیت سنگھ کا کہنا ہےکہ  بھارت کا خیال تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد خالصتان تحریک دم توڑ جائےگی لیکن یہاں صورتحال ان کی سوچ کے برعکس ہے۔ کینیڈا میں ریفرنڈم سے متعلق لوگوں کے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گرمیت سنگھ نے کہا کہ سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث بھارتی اہلکاروں کے پوسٹر گوردواروں کے باہر چسپاں کر دیے ہیں، سکھ بھارت کی گیدڑ  بھبکیوں سےخوفزدہ  ہونے والے نہیں ہیں۔ 

مزیدخبریں