کرم ایجنسی: این اے 45 کرم ون کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم کے امیدوار جمیل خان کو شکست دے دی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 45 کرم ون کے تمام 143 پولنگ سٹیشنز کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ عمران خان نے تقریباً 21 ہزار ووٹ حاصل کیے جبکہ جمیل خان کو 12 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل ایک لاکھ 98 ہزار 6 سو 18 ووٹ تھے ۔ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 18 فیصد رہا۔