بھارتی ریاست گجرات میں ندی پر بنا تاریخی پل گر گیا، 60 افراد ہلاک 

09:28 PM, 30 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں ندی پر بنا کیبل پل گرگیا جس سے 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انیسویں صدی میں بننے والا یہ تاریخی  پل تزئین و آرائش کے بعد 5 دن قبل ہی آمدو رفت کیلئے کھولا گیا تھا۔ 

بھارتی ٹی وی انڈیا ٹو ڈے کے مطابق گجرات کے موربی ضلع میں ماچھو ندی پر واقع  کیبل پل گرنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی نے کہا کہ 70 سے زیادہ لوگوں کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ گجرات کے وزیر برجیش مرجا نے بتایا کہ موربی کیبل پل گرنے سے مرنے والوں کی تعداد اب 60 تک پہنچ گئی ہے۔ ہمیں موربی میں ہونے والے سانحے سے واقعی دکھ ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھی متعدد افراد دریا موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں