لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین کیلئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے امداد کا اعلان کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے 50 اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے 25لاکھ روپے امداد کا اعلان کیاہے۔