خاتون رپورٹر صدف نعیم کی کنیٹنر کے نیچے آکر شہادت پر افسوس، آج کیلئے مارچ منسوخ کر رہا ہوں: عمران خان

07:50 PM, 30 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

سادھوکی: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر انتہائی غمگین ہوں۔ اسی لیے آج کا مارچ ادھر ہی منسوخ کر رہے ہیں۔ 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج اپنےمارچ کےدوران پیش آنےوالےاندوہناک حادثے جس کےنتیجےمیں چینل5کی رپورٹرصدف نعیم ہم سےجداہوگئیں پر نہایت رنج و الم کا شکارہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں الفاظ نہیں پاتا کہ اپنا غم بیان کرسکوں۔ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کےاہلخانہ کیساتھ ہیں۔ہم نےاپنا مارچ آج کیلئےمنسوخ کردیاہے۔ 

مزیدخبریں