پرتھ: جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کو شکست دے دی ہے اور پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
پرتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ سوریا کمار کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔
جوابی اننگز میں ابتدائی اوورز میں جنوبی افریقا کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی لیکن مکرم اور ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی ہے اور سیمی فائنل کیلئے جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔
واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے انتہائی اہم تھا اگر جنوبی افریقا کو شکست ہوتی تو پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجاتے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں دو میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔