انٹرنیٹ کی سست رفتار سے تنگ افراد یہ تدابیر اختیار کریں

06:00 PM, 30 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

 جدید دور میں  انٹرنیٹ زندگی کی ضرورت بن چکی ہے ، لیکن  جیسے جیسے انٹر نیٹ کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے  وائی فائی کی رفتار کم محسوس ہونے  لگی ہے ۔

آگر آپ بھی سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان ہیں تو  ایسے متعدد طریقے ہیں جس سے آپ  اپنے انٹرنیٹ کی  اسپیڈ  کو بہتر کرسکتے ہیں ۔  سب  سے پہلے آپ راؤٹر کے لیے درست مقام کا انتخاب کریں،راؤٹر کو اس جگہ پر رکھیں  جہاں پر وہ باآسانی سگنل موصول کرسکے اور اگے  بھیج سکے جسے کہ کسی کھلی کھڑکی کے پاس یا  کسی الماری یا شیلف کے اوپر رکھ دیں ۔

اس کے علاوہ کوشش  کریں کے آپ اپنی ڈیوائس کو  فرش پر مت رکھیں، کیونکہ  دیوار، فرش اور دھاتی اشیا کے قریب راؤٹرز رکھنے سے وائرلیس سگنلز متاثر ہوتے ہیں ۔ اس ضمن میں  راؤٹر کو ری اسٹارٹ کرنا بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے پر راؤٹر کم مداخلت والے چینل کا انتخاب کرے گا، مگر ایسا کبھی کبھار کرنا چاہیے۔

اگر ان  تدابیر کے باوجود بھی  سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہورہا تو ر اؤٹر کا انٹینا بدل دیں،راؤٹر کے انٹینا عموماً ہمہ جہتی ہوتے ہیں یعنی ہر سمت سگنل بھیجتے ہیں، تو اگر آپ نے گھر کے باہری حصے کے قریب راؤٹر کو رکھا ہے تو 50 فیصد سگنل تو باہری دنیا کو چلے جاتے ہیں۔اس لیئے  آگر  آپ کے راؤٹرز میں ریموو ایبل انٹینا  ہے تو اس کو  ہائی گین انٹینا سے  تبدیل کرلیں ۔   تاکہ وائرلیس سگنل اسی جانب جائیں جہاں آپ چاہتے ہیں، ایک اچھا راؤٹر خودکار طور پر ان حالات میں چینل بدلنے کی کوشش کرتا ہے مگر پرانے یا سستے راؤٹر پہلے سے متعین چینل تک محدود رہتے ہیں۔

انٹرنیٹ  ڈیوائس پر لوڈ ختم   کرنے کیلئے وائی فائی نیٹ ورک سے غیرضروری ڈیوائسز کو خارج کر دیں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا پاسورڈ کمزور ہوتا ہے  جس کیوجہ سے  ایک یا 2 افراد آپ کے نیٹ ورک کو بلااجازت استعمال کررہے ہوتے ہیں۔ اور اگر یہ افراد آپ کے وائی فائی پر 4K ویڈیوز یا گیمز کھیل رہے ہوں تو آپ کا انٹرنیٹ متاثر ہوتا ہے ،راؤٹر کے ایڈمن انٹرفیس سے یہ جاننا ممکن ہے کہ راؤٹر کے ساتھ کونسی ڈیواسسز منسلک ہیں اور کتنا ڈیٹا استعمال کررہی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ راؤٹر فرم وئیر کو اپ ڈیٹ کر نا  بھی مفید ثابط ہو سکتا ہے ،اگر کوئی بھی  طریقہ کام نہیں کررہا یا راؤٹر سیٹنگز بدلنا بہت مشکل لگتا ہے اور پیسے موجود ہیں تو آپ  وائی فائی ایکسٹینڈر خرید سکتے ہیں جس سے وائرلیس سگنل کو زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

  
 

مزیدخبریں