مارخور کے شکار کیلئے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سےبڑی بولی

04:23 PM, 30 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کے شکار کے لیے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔ترجمان  کا کہنا ہے کہ شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جبکہ 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی شکاریوں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں