بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے 3 رنز سے شکست دیدی

11:50 AM, 30 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

برسبین: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دیدی۔ 
تفصیلات کے مطابق دی گابا برسبین میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نجم الحسین شنتو کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے۔ 
نجم الحسین شنتو نے 55 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے جبکہ لٹن داس 14، شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7، نورالحسن 1 اور یاسر علی 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ انگراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جبکہ سکندر رضا اور سین ولیمز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے جبکہ ریان برل 27، ریجس چکابوا 15، ویزلے مادھیویر 4، کریگ ایروین 8، ملٹن شومبا 8 اور بریڈ ایوانز 2 رنز بنا سکے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مصدق حسین اور مستفیض الرحمن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

مزیدخبریں