راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، الیکشن سے فراری حکومت مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے۔ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کیلئے تاریخی استقبال کریں گے۔‘
حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کافیصلہ سیاسی تصادم کودعوت دینا ہے.ریڈزون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دیناسپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔اداروں نےبھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں۔ 4 نومبربروزجمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کےلیےتاریخی استقبال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 30, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’حکومت الیکشن سے فراری ہے، مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔ جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کیلئے الیکشن کروائیں۔ عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔ ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔‘
حکومت الیکشن سےفراری ہے۔مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے ۔جوحقیقی بااختیارہیں وہ ملک کی بہتری کےلیےالیکشن کروائیں عوام سےٹکراؤ،معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہےFIA میری گرفتاری کے لیےپنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 30, 2022