لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ مذاکرات کی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، مذاکرات کا کوئی آپشن نہیں بچا، عوام کا فیصلہ فوری انتخابات، کارکنوں، رہنماؤں کی گرفتاریاں، جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔ میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کر کے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، حقیقی آزادی۔‘
مذاکرات کی جھوٹی افواہیں اڑانے والے ناکام ہونگے مذاکرات کاکوئی آپشن نہیں بچا عوام کا فیصلہ ہے فوری انتخابات کارکنوں،رہنماؤں کی گرفتاریاں جھوٹے مقدمے بنائے جارہے ہیں میڈیا پر پابندی اور کابینہ کی طرح کمیٹی میں بھرمار کرکے گمراہ کیا جارہا ہے ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہےحقیقی آزادی
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 30, 2022
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے نکل کر لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹاؤن پہنچا تھا جو آج مریدکے سے شروع ہو گا۔