اسلام آباد : کالعدم مذہبی تنظیم کے احتجاج اور اس سے مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو سخت بیان بازی سے روک دیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مذاکرات تک سخت بیان بازی سے گریزکیا جائے ۔علماء مشائخ نے آج وزیر اعظم کے سامنے وزراء کے بیانات پر اعتراض کئے تھے۔علماء کی شکایات پر وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایات دیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے آج علما و مشائخ کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے کمرے میں جب وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر وزیراعظم طاہر اشرفی آئے تو علما نے کہا کہ ان دونوں کے جانے تک مذاکرات نہیں ہوں گے جس پر وزیراعظم نے دونوں کو چلے جانے کا کہا۔
علما سے مذاکرات کے بعد حکومت نے کالعدم مذہبی تنظیم سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ہیں۔ ممبران میں حامد سعید کاظمی ، ثروت اعجازقادری، پیر امین مانکی شریف، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ،پیر میاں عبد الخالق،حسین رضا،میاں جلیل شرقپوری ، پیر خالد سلطان ، مخدوم عباس بنگالی شریف ، صاحبزادہ حامد رضاء آزاز کشمیر اور صاحبزادہ نظام سیالوی شامل ہیں۔