پاکستانی ٹیم کے 7 کھلاڑی آج دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے

10:36 PM, 30 Oct, 2021

دبئی : پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج  آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔ ٹریننگ سیشن میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق افغانستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی اتوار کو بھی آرام کریں گے۔ یہ گیارہ کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

واضح رہے کہ یواے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے پہلے تینوں میچ جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔پاکستان نے بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے ۔

قومی ٹیم کا اگلا میچ دو نومبر کو نمیبیا کے خلاف ابوظہبی میں ہوگا جبکہ آخری میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف ہوگا۔ 

مزیدخبریں